سینیٹ کے قیام کو پچاس سال مکمل ہونے پر سٹیٹ بینک کی جانب سے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا۔


سینیٹ کے قیام کو پچاس سال مکمل ہونے پر سٹیٹ بینک کی جانب سے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سال 2023سینیٹ کی گولڈن جوبلی کا سال ہے اس مناسبت سے یادگاری سکہ جاری کیا جارہا ہے، سکے کا وزن 13.5 گرام اور یہ تانبے اور نکل کے دھاتی اجزا پر مشتمل ہے.
سکے کی ایک طرف ہلالی چاند اور پانچ نوکوں پر مشتمل ستارہ موجود ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے جبکہ چاند ستارے کے اوپر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے الفاظ اردو اسکرپٹ میں کندہ کیے گئے ہیں۔
سکے کی پچھلی طرف پاکستان کی سینٹ کے امتیازی نشان کو 50 کے فنکارانہ عددی الفاظ کے ساتھ دیا گیا ہے، اس امتیازی نشان کے اوپر دائرے کے ساتھ اردو اسکرپٹ میں پاکستان سینٹ گولڈن جوبلی کے الفاظ کندہ ہیں، سینیٹ کے امتیازی نشان کے نیچے گولڈن جوبلی کی مدت (1973-2023) درج ہے۔
یادگاری سکہ 17 مارچ 2023ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے تمام تبادلہ کاؤنٹرز سے جاری کیا جائے گا۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 19 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 19 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 19 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago





