جی این این سوشل

کھیل

فائنل میں رسائی کی جنگ: پشاور کا لاہور کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) 8 کے دوسرے  ایلیمنیٹر  میں پشاور زلمی اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز مد مقابل ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائنل میں رسائی کی جنگ: پشاور کا لاہور کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) 8 کے دوسرے  ایلیمنیٹر  میں پشاور زلمی اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز مد مقابل ہیں۔

اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز سے ہفتے کو مقابلہ کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم باہر ہوجائے گی۔

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تاس کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، ہدف حاصل کرنے کوشش کو  آج کامیاب کریں گے، پچ اچھی لگ رہی ہے، اسپنرز  کو مدد ملے گی۔

پاکستان

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا، لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کی کراچی ایئر پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا۔ لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا۔ اس موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو الرٹ رکھا گیا تھا۔

پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم فوری طور پر طیارے کی خرابی دور کرنے کے لئے کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے۔

طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے سے ٹیکسی وے سی پر آیا تو آئل لیک ہوتا رہا، جس کے بعد طیارے کو پارکنگ بے 24 پر پارک کیا گیا۔

طیارے کی تکینکی خرابی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ مسافروں کو پی آئی اے ایئر ہوٹل منتقل کر دیا گیاجس کے بعد اب پرواز کی روانگی کا متوقع وقت دوپہر ایک بجے دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

وزیراعظم شہباز شریف کو متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کیا گیا۔ نواز شریف ، شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور دیگر نے اجلاس میںشرکت کی۔

شہباز شریف اور احسن اقبال نے قائم مقام صدر کے لیے نواز شریف کا نام تجویز کیا، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور دیگر اراکین نے حمایت کی تاہم نواز شریف نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کر دیا۔

شہباز شریف 28 مئی تک مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر رہیں گے، اس موقع پر جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا، 28 مئی کو ہونے والے اجلاس میں آج کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاکستان اور برطانیہ میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی ۔

نواز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر کی اس ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

قائد میاںنواز شریف نے پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے برطانوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا ۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کے لئے وقت دینے پر پارٹی قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll