Advertisement
پاکستان

حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد، بحالی اور تعمیرنوکیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے، وزیرخزانہ

حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور ملک کے مجموعی سیاسی اور اقتصادی منظرنامہ سے آگاہ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 13th 2023, 11:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد، بحالی اور تعمیرنوکیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ حکومت گزشتہ سال آنے والے بدترین سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد، بحالی اورتعمیرنوکیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے یہ بات جمعرات کویہاں انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے صدر اور سی ای او ڈیوڈ ملی بینڈ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سپیشل سیکرٹری خزانہ اوروزرات خزانہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے صدر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور ملک کے مجموعی سیاسی اور اقتصادی منظرنامہ سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے سیلاب زدگان کی معاشی ریلیف، بحالی اور تعمیرنو کے حوالے سے موجودہ حکومت کی عملی پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ بحالی اور تعمیر نو کی کوششیں پہلے سے شروع کر دی گئی ہیں۔

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے صدر اور سی ای او نے سیلاب کے بعد سماجی تحفظ کے مختلف نیٹ ورکس کے تحت عوام کی ریلیف کے لئے حکومت کے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے افغان پناہ گزینوں کو پاکستان کی جانب سے پائیدارتعاون کی بھی تعریف کی۔ ڈیوڈملی بینڈ نے متاثرین کی امداد کے سلسلے میں حکومت کو معاونت کی فراہمی پر آمادگی ظاہر کی۔

وزیر خزانہ نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد، بحالی اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اقدامات کے لئے بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی کے تعاون کو سراہا۔

انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد موسمیاتی لحاظ سے موزوں پائیدار پاکستان کی تعمیر کے لئے عوام اور حکومت کو مدد فراہم کرنے میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 21 گھنٹے قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 گھنٹے قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
Advertisement