آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر موبائل ایپلی کیشن اور خصوصی یادگاری سکے کا اجراء کر دیا گیا
آئین پاکستان نے وفاق اور اس کی تمام اکائیوں کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے

اسلام آباد: آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر موبائل ایپلی کیشن اور خصوصی یادگاری سکے کا اجراء کر دیا گیا۔
جمعرا ت کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقدہ ایک تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے “آئین آف پاکستان” کے حوالے سے موبائل ایپلی کیشن اور خصوصی 50روپے مالیت کے یادگاری سکے کا اجراء کر دیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ آئین کی گولڈن جوبلی منانا اہم پیشرفت ہے، ملک 25 سال تک بے آئین رہا، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پارلیمان نے ملک کو 1973 میں متفقہ آئین دیا، آئین پاکستان نے وفاق اور اس کی تمام اکائیوں کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، ہم نے آئین پاکستان کے حوالے سے نئی نسل کو پوری آگاہی دینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن اکابرین نے ملک کو متفقہ آئین دیا ان سب پر ہمیں فخر ہے، ان تمام سیاسی اکابرین نے اپنے اختلافات بالائے طاق رکھ کر متفقہ آئین دیا، آج بھی ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے، آج بھی ہمیں اپنے تمام سیاسی اختلافات پارلیمان کے فورم پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، پارلیمان ملک میں تمام اداروں کا سپریم ادارہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی ویب سائٹ کے اجراء پر چیئرمین نادرا کا بہت مثبت کردار ہے، چیئرمین نادرا نے ہمیشہ ہماری ہر ہدایت کو احسن طریقے سے نبھایا ہے۔
سپیکر نے کہا کہ آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کے کامیاب انعقاد پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 12 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 10 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 10 گھنٹے قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 12 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 12 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 12 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 14 گھنٹے قبل