وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاحت کے شعبے میں ترقی کرلیں تو ملک کے قرضے واپس کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مری میں کوہسار یونیورسٹی کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا، بعد ازاں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے علاقے مشہور سیاحتی مقامات سے زیادہ پرکشش ہیں مگر ماضی میں سیاحت پر کسی نے توجہ نہیں دی،موجودہ حکومت کی خصوصی کاوشوں کے باعث ملک میں سیاحت کا شعبہ ترقی کررہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے ملکی معیشت میں انقلاب لایاجاسکتاہے، سیاحت کے شعبے میں ترقی کرلیں تو ملک کے قرضے واپس کرسکتے ہیں، دنیا میں ساٹھ ارب ڈالر وہ علاقہ کماتا ہے جو ہمارے ناردرن ایریاز سے بھی آدھا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کی بہتری کیلئے کوشاں ہے، غریب طبقے کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، ہم اپنے نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے ،انسانوں پر پیسہ خرچ کریں گے۔وزیراعظم نے سیاحت کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ اللہ نے پاکستان کو کن کن نعمتوں سے نوازا ہے، کے پی اور گلگت جائیں تو وہاں بھی سیاحتی مقامات بن سکتے ہیں،کوہستار یونیورسٹی سیاحت کے فروغ کیلئے بہت اہم ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مری میں ایک فیملی کے گھر پر 83کروڑ روپے خرچ کئے گئے، اس گھر میں بڑے بڑے وزیر یہاں آکر مفت ٹھہرتے تھے، جس پر سرکاری کروڑوں روپیہ خرچ ہوتا تھا۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 hours ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 4 hours ago






