Advertisement
ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے نیا پرائیوسی فیچرمتعارف کرا دیا

نئے فیچر سے صارفین نامعلوم نمبروں سے آنے والی فون کالز کو میوٹ کر سکیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 20th 2023, 11:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
واٹس ایپ نے نیا پرائیوسی فیچرمتعارف کرا دیا

واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین نامعلوم نمبروں سے آنے والی فون کالز کو میوٹ کر سکیں گے۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واٹس ایپ میں نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کو خودکار طور پر میوٹ کرنے کے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس نئے فیچر سے میسجنگ ایپ میں صارفین کی پرائیویسی زیادہ محفوظ ہو جائے گی۔ یہ فیچر کئی ہفتوں سے بیٹا (beta) ورژن میں موجود تھا اور اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس فیچر کے ساتھ واٹس ایپ میں پرائیویسی چیک اپ نامی ہب کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ پرائیویسی چیک اپ میں صارفین تمام پرائیویسی سیٹنگز کو ایک ہی جگہ آسانی سے دیکھ کر اپنی مرضی کے مطابق سیٹ کر سکیں گے۔ پرائیویسی چیک اپ کا فیچر فی الحال محدود صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کا استعمال بہت آسان ہے مگر اس سے پہلے اپنے فون میں واٹس ایپ کو گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور پر جاکر اپ ڈیٹ کریں۔ اپ ڈیٹ کرنے کے بعد واٹس ایپ کو اوپن کریں اور سیٹنگز میں جائیں۔سیٹنگز میں پرائیویسی پر کلک کریں اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر Silence Unknown Callers کو ان ایبل کر دیں۔

اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد جب بھی کسی نامعلوم نمبر سے آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر کال کی جائے گی تو رنگ ٹون سنائی نہیں دی گی۔مذکورہ فیچر آپ کے لیے مددگار ثابت ہوگا کیونکہ آپ کو بار بار نامعلوم افراد کی واٹس ایپ کالز کا جواب نہیں دیناپڑے گا

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 4 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 37 منٹ قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
Advertisement