بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 402 میگاواٹ ہے، جبکہ بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 598 میگاواٹ پر پہنچ گیا ہے، پاکستان بھر میں لوگ انتہائی گرم موسم اور بجلی کی طویل بندش سے دہرے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 402 میگاواٹ ہے، جبکہ بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی کی پیداوار 6 ہزار 200 میگاواٹ ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 563 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار میگاواٹ ہے۔
اسی طرح ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 1 ہزار 245 میگاواٹ ہے، سولر بجلی گھروں کی پیداوار 100 میگاواٹ ہے، بگاس سے 130 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار 1 سو 64 میگاواٹ ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق سسٹم اوور لوڈ اور ٹرپنگ سے کچھ علاقوں میں 12 گھنٹے سے زائد بجلی غائب ہے۔
لاہورمیں شدید گرمی اور جان لیوا حبس میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سسٹم پر لوڈ بڑھتے ہی اوور لوڈڈ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز جواب دے گئے سسٹم اوور لوڈ ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہی۔
لیسکو کی بجلی کی طلب 5500 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے، لوڈ بڑھنے کے باعث ٹرانسفارمرز جلنے کے واقعات میں اضافہ ہوا، سٹاف کی کمی کے باعث شکایات کا بروقت ازالہ ممکن نہیں رہا۔
لاہور کے علاقے مزنگ، کچا جیل روڈ، عامر ٹاون، ہربنس پورہ، شاہدرہ ٹاؤن، امامیہ کالونی کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے تک بجلی بند رہی، شدید گرمی اور حبس سے شہری نڈھال ہوگئے
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- a day ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 9 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 10 hours ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 hours ago

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- a day ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 10 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 9 hours ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- a day ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- a day ago






.webp&w=3840&q=75)
