اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت اورعقیدہ توحید پر کاربند رہنےمیں ہی ہماری نجات ہے، ڈاکٹر شیخ یوسف بن محمد
تفرقہ ڈالنا اورمنافرت پھیلانا گناہ ہے، خطبہ حج


میدان عرفات: حج 1444 ہجری کے خطیب ڈاکٹر شیخ یوسف بن محمد نے کہا ہے کہ تفرقہ ڈالنا اورمنافرت پھیلانا گناہ ہے،شریعت نے افواہیں پھیلانے سے منع کیا ہےیہی وجہ ہے کہ اللہ نے فاسق کی خبرکی تحقیق کا حکم دیا ہے ، شریعت سے دوری اختیار کرنے والے اپنی اصلاح کریں اوردین کی طرف واپس آجائیں،تمام مسلمانوں کوباہمی اتحاد ، محبت اور الفت سے رہنے اور تفرقے سے باز رہنے کا حکم دیا گیا ہے، ہمیں اپنی اولادوں کو بھی اجتماعیت کی تلقین کرنی چاہئے،باطل کی پوری جماعت کے مقابلے میں حق کے لئے اکیلا کھڑا ہونا زیادہ بہتر ہے،ہر مومن دوسرے مومن کے لئے ایک بڑی عمارت کی طرح ہے اس لئے ہر مسلمان کو چاہئے کہ اس عمارت کا ستون بن کراسے مضبوط بنائے،سارا عالم اسلام ایک خاندان کی طر ح ہے اگر خاندان ٹھیک ہوجائےتو پورا معاشرہ ٹھیک ہوجائے گا،رسول اللہﷺ خاتم النبین ہیں ، اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت اورعقیدہ توحید پر کاربند رہنےمیں ہی ہماری نجات ہے۔منگل کومسجد نمرہ میں حج 1444ھ کا خطبہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مل کر بیٹھنا اجر کا باعث ہے۔
فرقہ ڈالنا اور منافرت پھیلانا گناہ ہے، نبی پاکﷺ نے ہمارے دلوں کو جوڑا، نبی پاکﷺ اللہ کے رسول بن کر آئے اور اللہ کا پیغام ہم تک پہنچایا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، تمام مسلمان اللہ سے ڈریں، شریعت کی پاسداری کریں، اللہ کی حدود کا تحفظ کریں جو لوگ اللہ کی حدود کا تحفظ کرتے ہیں ان کےلئے اجر عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کی جائے، توحیدپر کاربند رہنے والوں کے لئے ہی نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے بہت سے لوگوں کو ہدایت دی اور بہت سے لوگوں کو ہدایت سے دور کردیا، جھوٹ والوں کا برا انجام ہوا، ہم نے اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے، رسالت کی گواہی کو اللہ نے ہمارے لئے خاص کردیا ہے، رسول اللہ ﷺ خاتم النبین ہیں۔
ہم سب کو اللہ کی اطاعت کرنی چاہئے، اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صاحب ثروت مسلمان اپنے دوسرے مسلمان بھائی کی مدد کرے اورہمیشہ خیرکے کاموں میں حصہ ڈالے، اللہ نے نماز قائم کرنے ، روزے رکھنے اور صاحب استطاعت لوگوں کوبیت اللہ کا حج کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام یہ ہے کہ ہم اللہ اور رسول اللہﷺکی گواہی دیں اس طرح اللہ فرشتوں ، کتابوں اور قیامت کے دن پر ایمان لانا بھی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہر مسلمان پر اس کے دوسرے بھائی کے مال ، جان اور عزت کو حرام کردیا ہے، زمین و آسمان کو پیدا کرنا اللہ کی نشانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں محبت اور الفت سے رہنے اور تفرقے سے باز رہنے کا حکم ہے، ہم سب کو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کا حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ غالب اور حکیم ہے اسی نے ہمارے دلوں کوجوڑا ہے ، تفرقہ ڈالنے والوں کو اللہ قیامت کے دن ان کے جرائم بتا دے گا۔ سرکار دوعالمﷺ کا فرمان ہے کہ کسی عربی کوعجمی اور کسی عجمی اورعربی پر کوئی فوقیت نہیں،ساری مسلما ن قوم جسد واحد کی طرح ہے ، مومن مومن کےلئے ایک بڑی عمارت کی طرح ہے ہر مسلمان اس عمارت کے ستون کو مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے مسلمان ایک خاندان کی طرح ہیں ، خاندان ٹھیک ہوجائے گا تو پورا معاشرہ ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ ہم اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کریں ،صبر سے کام لیں اور مغفرت طلب کریں، جو خرچ کرتے ہیں اور لوگوں کو معاف کرتے ہیں ان کےلئے اجرعظیم ہے، اللہ نے صلح رحمی، بیویوں کے حقوق ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
، ہمیں قریبی رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھی حسن سلوک کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریعت کا حکم ہے کہ نیکی اورخیرکے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے، ہمیشہ احسن گفتگوکرنی چاہئے ، شریعت نے افواہیں پھیلانے سے بھی منع کیا ہے اور اللہ نے اسی لئے فاسق خبر کی تحقیق کرنے کا حکم دیا ہے۔ عرفات کے میدان میں ہم حج کے موقع پر جمع ہیں، یہ ہمارے اتحاد کا مظہر ہے، اللہ نے حلال رزق میں سے خرچ کرنے کا حکم دیا ہے، شریعت سے دوری اختیار کرنے والے اپنی اصلاح کریں اور واپس آجائیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں اپنی اولادوں کو بھی اجتماعیت کی تلقین کرنی چاہئے،اللہ اور رسول اللہﷺ کا حکم ہے کہ ہم اللہ،رسول اور اولی لامرکی اطاعت کریں۔
ہمیں ہمیشہ یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ ہمیں انتشار سے بچائے اورمتحد ہوکر رہنے کی توفیق عطا فرمائے، حق کے ساتھ کھڑا اکیلا آدمی باطل قوتوں کی پوری جماعت سے بہتر ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وقوف عرفہ کے دن ہم سب کی دعائیں قبول فرمائے ، عالم اسلام کو اتحاد کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے سعودی فرمانروا خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورسعودی وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے حاجیوں کے لئے کی جانے والی کاوشوں اورخدمات پر خراج تحسین پیش کیا اوردعا کی کہ اللہ ان کے خیرکے کاموں میں مزید برکت عطا فرمائے اور ان کےلئے آسانیاں پیدا کرے۔ ڈاکٹر شیخ یوسف بن محمد نے دعا کی کہ اللہ ہم سب کی مغفرت فرمائے اور حاجیوں کا حج قبول فرمائے اور ہمارے گھروں میں خیروبرکت کا نزول فرمائے۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 5 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 4 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 3 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 hours ago






