فائرنگ کے تبادلے میں مسلح شخص اور ایک نیپالی سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا


سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مسلح شخص اور ایک نیپالی سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص کار میں سوار ہو کر آیا، گاڑی کھڑی کی اور فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے نیپالی سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مکہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ بدھ کی شام 6 بج کر 45 منٹ پر جدہ میں امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے قریب کار میں سوار ایک شخص رکا اور ہاتھ میں آتشیں اسلحہ لیے باہر نکلا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’سیکیورٹی حکام نے حالات کی ضرورت کے مطابق اس سے نمٹنے کے لیے پہل کی۔‘
4.7 ملین سے زیادہ نفوس پر مشتمل بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر جدہ میں واقع امریکی قونصل خانہ، 2016 سمیت پہلے بھی دہشتگردی کا نشانہ بن چکا ہے۔ رواں سال، سیکیورٹی اہلکاروں نے ڈاکٹر سلیمان فقیہ اسپتال کی پارکنگ کے قریب ایک مشکوک شخص کی شناخت کی جو قونصل خانے کی سڑک کے پار تھا۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 20 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 20 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 14 hours ago








