پاکستانی قوم رواداری، اتحاد اور عظمت کی نئی تاریخ رقم کریں، صدر مملکت عارف علوی
میں نے 30 سال بعد اپنا دوسرا حج مکمل کیا ہے
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اگرچہ آپ تاریخ کے ابواب کو دوبارہ نہیں لکھ سکتے لیکن رواداری، اتحاد اور عظمت کے نئے باب ضرور رقم کر سکتے ہیں۔
جمعہ کو ا پنی ٹویٹس میں صدر مملکت نے پاکستانیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ پانچویں بڑے ملک کی حیثیت سے جدوجہد کریں اور اقوام عالم میں اپنا حقیقی کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ میں نے 30 سال بعد اپنا دوسرا حج مکمل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بنیادی طور پر پیارے پاکستان اور اس کے عوام کے لیے دعا گو ہوں۔ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں مصیبتوں سے نکلنے کا راستہ فراہم کرے، ترقی اور خوشحالی کی جو منزل ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ہمیں عطا کرے، اللہ غفور و الرحیم میری دعائیں اور التجائیں قبول فرمائے۔ جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب کو معاف کیا اور یہاں تک کہ اپنے سب سے بڑے دشمنوں کو بھی معاف کر دیا۔
ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اس پر عمل کریں اور میں نے بھی ایسا کرنے کی کوشش کی ہے ۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ میری سب سے یہ بھی درخواست ہے کہ وہ کسی بھی ایسے عمل کے لیے مجھے معاف کر دیں جس سے کسی کو گزند پہنچی ہو اور دانستہ یا غیر دانستہ طور پر سرزد ہو گیا ہو۔
ٹک ٹاک نے طالبعلم کی جان لے لی
- 4 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی
- 6 گھنٹے قبل
برطانیہ میں گرومنگ گینگ اسیکنڈلز اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی مشکلات
- 6 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی : اسرائیلی وزرا نے استعفے دینا شروع کر دیے
- 4 گھنٹے قبل
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات میں ملکی مفاد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،نوازشریف
- 5 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے
- 4 گھنٹے قبل
امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی
- 5 گھنٹے قبل
نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری کب اور کہاں ہو گی؟
- 5 گھنٹے قبل
کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان کا ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈ سے اظہار تشکر
- 3 گھنٹے قبل
ژوب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اعلی قیادت کا خراج تحسین
- 3 گھنٹے قبل