وزیراعظم کے کوآرڈینیٹرخواجہ احمد حسان سے لیگی کارکنان ،سابق چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور کونسلرز کی ملاقاتیں
مسلم لیگی عہدیداران نے خواجہ احمد حسان کوعید کی مبارکباد دی


لاہور: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹرخواجہ احمد حسان سے عید الاضحی کے تیسرے روز بھی مسلم لیگی کارکنان ،سابق چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور کونسلرز نے ایوان اقبال آفس لاہور میں ملاقاتیں کیں،
اس موقع پرمسلم لیگی عہدیداران نے خواجہ احمد حسان کوعید کی مبارکباد دی، مسلم لیگ (ن ) کے کارکنا ن سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر و زیراعظم محمد شہباز شریف خود شہر لاہو رمیں جاری صفائی آپریشن کی نگرانی کرتے رہے اورساتھ ساتھ اس کی رپورٹس لیتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی پر صفائی آپریشن ماضی کی طرح آلائشوں باقیاتِ کو بروقت علاقوں سے اٹھانے پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔خواجہ احمد حسان نے کہا کہ48 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں باقیاتِ کو ڈبنگ سائٹس پر پہنچایا گیا ،یہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اورعملہ صفائی کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔
ملاقات کرنے والوں میں سابق چیئرمین سجاد ربانی، چوہدری عبد الغفور،حیدر جٹ ،حافظ میاں محمد ایاز، عبدالرحمن، چوہدری منہاج الدین، چوہدری مولا داد، نوید صوفی، سردار بہادر خان، محمد عمر ،عمیر خان نیازی، چوہدری محمد سبحانی، ناظم شوکت اور محمد اکبر سمیت دیگر کارکنان شامل تھے ۔

🌧️ پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل 20 جولائی سے متوقع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 10 hours ago

کیلیفورنیا: شیرف ڈپارٹمنٹ کے ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک
- 10 hours ago

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس اور بین الاقوامی تعاون ہماری پالیسی کا بنیادی ستون ہے،دفتر خارجہ
- 12 hours ago

جرمنی نے 81 افغانیوں کو ملک بدر کر دیا
- 10 hours ago

شہریوں کے لیے اچھی خبر،سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا
- 12 hours ago

چین میں 300 پاکستانی طلبہ کی جدید زرعی تربیت مکمل، وزیر اعظم کا خیر مقدم
- 11 hours ago

دنیا بھر کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید، سعودی عرب سرِفہرست
- 12 hours ago

حکومت بیروزگار افراد کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی: وزیراعظم شہباز شریف
- 10 hours ago

تاجر برادری نے ملک گیر ہڑتال مؤخر کر دی، حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ
- 10 hours ago

خیبرپختونخوا : سینیٹ کی 2 سیٹوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
- 12 hours ago

علیمہ خان، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کو ہم سے دور کیا: شیر افضل مروت
- 11 hours ago

سینیٹ میں 5/6 فارمولے پر اتفاق، پی ٹی آئی میں اندرونی بحران برقرار
- 10 hours ago