بیلجیم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ نے دوسری جبکہ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے تیسری پوزیشن حاصل کی


میڈرڈ: فرانس کے سائیکل سوار وکٹر لافے نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 110 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔
جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22 ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نےسپین میں ویٹوریا گیسٹیز سے سان سیباسٹین تک کا 209 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔27 سالہ فرانسیسی سائیکل سوار وکٹر لافے نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 209 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 46منٹ اور 39 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
بیلجیم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ نے دوسری جبکہ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ برطانوی سائیکلسٹ ایڈم رچرڈ یٹس کا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3406کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 23 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔\932

اسلام آباد کے بعد لاہور می گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 2 hours ago

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 5 hours ago

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 3 hours ago

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- an hour ago
خیبرپختونخوا: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائیوں میں 8 خارجی جہنم واصل
- 6 hours ago

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 3 hours ago

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 6 hours ago
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 6 hours ago

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 3 hours ago

ایران کا امریکا اور صیہونی حکومت کیخلاف مزاحمت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
- 6 hours ago

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 6 hours ago
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 6 hours ago



.jpg&w=3840&q=75)


.jpg&w=3840&q=75)

.webp&w=3840&q=75)





