غرب اردن کے علاقے جنین میں رات گئے کی جانے والی اسرائیلی کارروائی میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے،فلسطینی وزارت صحت

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے مہاجر کیمپ پر پیر اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیل کے فضائی حملوں میں چار فلسطینی شہید جبکہ دسیوں افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوموار کی صبح اسرائیل نے مزید تازہ دم کمک جنین شہر فلسطینی مہاجرین کے کیمپوں کی جانب روانہ کر دی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جنین کے قریب سھل المقیبلہ کے علاقے میں کئی ٹینک کھڑے دیکھے گیے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے اس سے قبل بتایا تھا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہوئے جبکہ غرب اردن کے علاقے جنین میں رات گئے کی جانے والی اسرائیلی کارروائی میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے شمالی غرب اردن میں کی جانے والی فوجی کارروائی کے جلو میں جنین مہاجر کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں متعدد افراد شہید اور دیگر کئی شدید زخمی ہوئے۔
اسرائیلی بیان میں بتایا گیا ہے کہ نشانہ بنائے جانے والے گھر کو چند ایسے مطلوب افراد اپنے محفوظ ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے جنہوں نے گذشتہ مہینوں کے دوران علاقے میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔یاد رہے کہ شمال غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے خلاف فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی کارروائی کے بعد اسرائیل نے علاقے میں بڑی کارروائی کا عندیہ ظاہر کیا تھا۔
حالیہ اسرائیلی کارروائیوں نے فلسطینیوں کے ذہنوں میں اپریل 2002 کے ہلاکت خیز محاصرے کی یاد تازہ کر دی میں اقوام متحدہ کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق 58 فلسطینی شہید کر دیے گئے تھے

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل




