قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی کی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت
شر پسند عناصر ان کاروائیوں کے ذریعے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے


اسلام آباد: قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والے آفیسر اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں اور تخریبی کارروائیوں کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلا کراپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں تاہم شر پسند عناصر ان کاروائیوں کے ذریعے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک اپنے جوانوں کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور اس جنگ کے خاتمے تک اس جذبے میں ہرگز کمی نہیں آئے گی۔
قائم مقام چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل
- 6 منٹ قبل

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- 10 منٹ قبل

میکسیکو: ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
- 5 منٹ قبل

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، قیمت عام انسان کی پہنچ سے باہر ہو گئی
- 2 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا
- 33 منٹ قبل

گلگت بلتستان: پولیس اہلکاروں کے ٹک ٹاک کے استعمال کرنے پر پابندی عائد
- 2 گھنٹے قبل

لاہور: غیرت کے نام پر اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
- 12 منٹ قبل

آئی فون کا نیا ماڈل آج لانچ کیا جائے گا،نئے فون میں کون کونسے فیچرز اور قیمت کیا ہو گی؟
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
- 2 گھنٹے قبل