Advertisement
پاکستان

ڈینیئل پرل قتل کیس : سپریم کورٹ کا احمدعمر اور دیگرکو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس میں احمد عمر شیخ اور دیگر کو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 3rd 2021, 3:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈینیئل پرل قتل کے ملزمان کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ ، جسٹس منیب اخترپر مشتمل  تین رکنی بینچ نے  کی ۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے زیرحراست افراد کی رہائی  کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے   احمد عمر شیخ اور دیگر کو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے  حکم دیا کہ کیس میں تمام زیر حراست افراد دو دن تک عام بیرک میں رکھا جائے ۔ دو دن بعد احمد عمر اور دیگر کو سرکاری ریسٹ ہاوس میں رکھا جائے، جبکہ سرکاری ریسٹ ہاؤس میں اہلخانہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ساتھ رہ سکیں گے۔

دوران سماعت  اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ احمد عمر شیخ عام ملزم نہیں، دہشت گردوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ احمد عمر شیخ کا دہشت گردوں کے ساتھ تعلق ثابت کریں ، احمد عمر شیخ 18 سال سے جیل میں ہے، الزام تو اغوا کا تھا ، قتل کی ویڈیو میں بھی چہرہ واضح  نہیں،  دہشت گردی کے الزام پر کیا کارروائی ہوئی؟ ۔ ہر کیس کی ایک تاریخ ہو تی ہےاور  اس مقدمہ کی تاریخ کا ہمیں نہیں معلوم ،کیا مرکزی ملزم پاکستانی شہری ہے یا غیر ملکی؟کسی کو حراست میں رکھنے کا مطلب ہے نوٹرائل ۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول اور مچھ دنیا میں کہیں نہیں ہوئے،  جس پر عدالت نے کہا کہ جن کارروائیوں کا ذکر کیا ان سے احمد عمر شیخ کا تعلق کیسے جڑتا ہے ؟ جسٹس منیب اختر نے کہاکہ کل تک آپ کا اعتراض تھا کہ ہائیکورٹ نے وفاق کو نہیں سنا۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ میرا اصل اعتراض نوٹس والا ہی ہے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کی نمائندگی نہیں تھی، جسٹس منیب اختر نے کہاکہ کیا سندھ حکومت نے ہائی کورٹ میں وفاق کو نوٹس نہ ہونے پر اعتراض کیا تھا؟،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ ہائی کورٹ میں وفاق کی نمائندگی نہ ہونے کا اعتراض نہیں اٹھایا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم عمر شیخ کی رہائی  میں ایک دن کی توسیع کی تھی  ۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر کے سندھ ہائیکورٹ سے مقدمے کا تمام ریکارڈ طلب کیا تھا۔

30 جنوری کو سپریم کورٹ نے  ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمرشیخ کی رہائی کیخلاف سندھ حکومت کی   اپیل  یکم فروری کو سماعت کے ‏لیے مقرر کی تھی ۔

29جنوری کو سندھ حکومت نے  امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواست دائر کرکے اسے فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

28خیال رہے کہ  جنوری کو   جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے   سندھ حکومت کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے مختصر فیصلہ میں احمد عمرشیخ کو بری کرنے کاحکم دیا تھا ۔

اس سے قبل  سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل کے قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں مکمل ہونے کے باوجود انہیں انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے فورتھ شیڈیول کے تحت حراست میں رکھے جانے سے متعلق مقدمہ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر حکومت سندھ کی اپیلوں کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ملزمان کو جاری کئے گئے رہائی کے حکم کیخلاف حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کی تھی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت میں اٹارنی جنرل اورچاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

اپریل2020 میں سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کی سزائے موت ختم کرتے ہوئے انھیں اغوا کے جرم میں دی گئی سات برس قید کی سزا برقرار رکھی تھی۔جبکہ عدالت نے دیگر تین ملزمان کو بری کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

واضح رہے  کہ امریکی صحافی ڈینئل پرل کو 2002 میں کراچی سے اغواء کے بعد قتل کردیاگیا تھا۔  انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 15جولائی 2002کو   امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے حوالے سے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے احمد عمر سعید شیخ کو سزائے موت جبکہ سلمان ثاقب، شیخ عادل اور فہد نسیم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

 

Advertisement
غزہ پر مظالم کے باعث انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا

غزہ پر مظالم کے باعث انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا

  • 4 hours ago
ویمنز ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی شاندار واپسی، بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست

ویمنز ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی شاندار واپسی، بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست

  • 14 minutes ago
"حرا مانی اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتی ہیں تو  انہیں کرنے دیا جائے: سلیم معراج

"حرا مانی اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کرنے دیا جائے: سلیم معراج

  • 2 hours ago
جتھوں کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، ریاست بلیک میل نہیں ہوگی: طلال چوہدری

جتھوں کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، ریاست بلیک میل نہیں ہوگی: طلال چوہدری

  • 4 hours ago
جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ٹاکرا منگل کو ہو گا

جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ٹاکرا منگل کو ہو گا

  • 4 hours ago
قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

  • 4 hours ago
دو سال تک دھوکا دیا گیا، اب انصاف چاہتی ہوں: نمرہ مہرا

دو سال تک دھوکا دیا گیا، اب انصاف چاہتی ہوں: نمرہ مہرا

  • 4 hours ago
فیض حمید پر لگے الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے،آئی ایس پی آر

فیض حمید پر لگے الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے،آئی ایس پی آر

  • 5 hours ago
بھارتی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف NCCIA کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

بھارتی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف NCCIA کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

  • 18 minutes ago
پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

  • 2 hours ago
ہم عالمی چیلنجز کا مقابلہ اجتماعی اقدار سے کریں گے: چیئرمین سینیٹ

ہم عالمی چیلنجز کا مقابلہ اجتماعی اقدار سے کریں گے: چیئرمین سینیٹ

  • 15 minutes ago
حکومت کا سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ

  • 3 hours ago
Advertisement