نیویارک :میانمار کی فوجی بغاوت کے بعدسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوگا ۔ میانمار کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سوئس سفارتکار کرسٹین شرنر اجلاس میں حالیہ پیشرفت کے بارے میں کونسل کو آگاہ کریں گے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریت کی بحالی پر زور دیا اور دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دے دی ، جبکہ برطانیہ نے سیاسی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ برطانیہ کے لئے اقوام متحدہ کی مندوب کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اس معاملے پر تعمیری بحث مباحثہ ہوگا۔ برطانیہ میں اقوام متحدہ کے سفیر باربرا ووڈورڈ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سلامتی کونسل، ووٹ میں عوام کی مرضی کے احترام اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کی رہائی کے ساتھ بہت سے اقدامات پر غور کرے گی۔
دوسری جانب میانمار کی فوج نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کردیا ، کابینہ میں ردوبدل کے تحت 11 وزارتوں کے لئے نئے مرکزی وزراء کا تقرر کیا گیا ،فوج کے جاری بیان میں 24 نائب وزراء کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔فوج کے بیان کے مطابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے جج ، ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور ججوں کو عہدے پر رہنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اینٹی کرپشن کمیشن کے ممبران ، چیئرمین ، وائس چیئرمین اور میانمار نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے ممبر بھی اپنے عہدے پر رہیں گے۔میانمار کے بینک اور انٹرنیٹ سروسزبھی بحال کردیے گئے ہیں ۔
خیال رہے کہ میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر کے آنگ سان سوچی سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیاتھا۔ میانمار میں انتخابات کے بعد سویلین حکومت اور فوج کے مابین کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد فوج نے بغاوت کرتے ہوئے ملک کا کنٹرول سنبھالا۔ فوج نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں ایک سال کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔
واضح رہے کہ آنگ سان سوچی نے گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔متنازع انتخابی نتائج کے بعد فوج اور سول حکومت میں سخت کشیدگی تھی۔ایک بیان میں فوج کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ اگر گزشتہ سال ہونے والے الیکشن کے ووٹ فراڈ کا معاملہ حل نہیں کیا گیا تومیانمار کا کنٹرول فوج سنبھال لے گی۔
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان اور چین کا انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا
- 6 گھنٹے قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- ایک گھنٹہ قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- ایک گھنٹہ قبل
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 2 گھنٹے قبل
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
- 6 گھنٹے قبل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
- 3 گھنٹے قبل