نئی دہلی : بھارت کی گلگت بلتستان میں شرانگیزیوں کے شواہد سامنے آگئے، گلگت بلتستان کے نوجوان مہدیشاہ رضوی نے اعتراف کیا ہے کہ اسے ہندوستان کی پراکسیزاستعمال کررہی تھیں۔
جی این این کے مطابق ہندوستان کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کے کردارسامنےآگئے، یورپی یونین ڈس انفولیب کےمرکزی مہرے ایک ایک کرکے منظرعام پرآنا شروع ہوگئے، گلگت بلتستان کے سید حیدرشاہ رضوی کی موت کوایجنسیوں پرڈال کران کے بیٹےمہدی شاہکوورغلایاگیا، نوجوان مہدی شاہ رضوی کوہندوستان کی پراکسیزاستعمال کررہیتھیں، مہدی شاہ رضوی نے اعتراف کرلیا۔
مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان، ریاست، فوج اور اداروں کے خلاف اکسایا گیا، اٹلی سے امجد مرزا نے رابطہ کر کے پاکستان مخالف مظاہروں کیلئے اکسایا جبکہ امجد ایوب مرزا نے پیسے دیئے اور انڈیا کے ساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلایا، پاکستان کے خلاف اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر احتجاج کا لالچ دیا۔
مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیوز میں فوج اور اداروں کے خلاف تمام سکرپٹ لکھ کر دیا گیا، اس کے بعد فوج مخالف میری ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں، اقوامِ متحدہ میں نمائندگی کا لالچ اور مودی سے ملاقات کا وعدہ بھی کیا گیا۔ مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف آن لائن کانفرنسوں میں بھی شریک کروایا گیا، مجھے اور دیگر نوجوانوں کو پاکستان اور فوج کے خلاف اکسایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں ہیومن رائٹس سیشن کے دوران پاک فوج کے خلاف بولنے کا سکرپٹ دیا گیا، فوج اور پاکستان مخالف مظاہروں کیلئے بھرپور مالی معاونت کا یقین دلایا گیا اور کہا گیا کہ فرانس میں کال دو اور پاکستانی سفارتخانے کے باہر پاکستان جھنڈا اور پاسپورٹ کو جلا دو۔ را کیلئے کام کرنے والے شوکت کشمیری، سنگِ سیرنگ حسن اور وجاہت حسن خان سے بھی رابطہ ہوا۔
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودیہ عرب
- 5 hours ago
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- an hour ago
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا
- 4 hours ago
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 42 minutes ago
پاکستان اور چین کا انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق
- an hour ago
حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا
- 5 hours ago
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 21 minutes ago
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
- 5 hours ago
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
- 2 hours ago
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 3 hours ago
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 17 minutes ago