اچھے کی امید ہے، اچھا ہی ہوگا، آرمی چیف کی ایوان صدر میں نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو


آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مایوسی نہیں پھیلانی چاہیے،ہمیں لوگوں کو امید دینی چاہیے، یقین دلاتا ہوں پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں۔
ایوان صدر میں نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف نے کہا کہ ہم پاکستان کے آئندہ حالات بارے میں بہت پرامید ہیں، ہم پاکستان کو بہت آگے دیکھ رہے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے، ہمارے ملک میں اللہ کا دیا سب کچھ ہے، اچھے کی امید ہے، اچھا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ مایوسی نہ پھیلائیں لوگوں کو امید دیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب میں بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے کوشاں ہیں، آج کا دن ملکی دفاع کیلئے تجدید عہد کا دن ہے،.
دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ہمیشہ لڑتے رہیں گے، قوم کویقین دلاتےہیں پاکستان کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ دن قائدین، اسلاف کی بصیرت اور قربانیوں سے حاصل آزادی کی تکریم کا دن ہے، آج کا دن پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الاللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زوردیتا ہے، یہ پیغام دوقومی نظریہ کی اساس اور برصغیر کے مسلمانوں کی منزل ہے

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل




