Advertisement
پاکستان

روس کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے،شفقت علی خان

پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات انتہائی مثبت سمت پر گامزن ہیں،پاکستانی سفیر برائے روس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 15th 2023, 1:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
روس کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے،شفقت علی خان

روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے۔

پاکستان کی آزادی کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روس میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات انتہائی مثبت سمت پر گامزن ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے روس میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو بڑھانے اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں انمول کردار کی تعریف کی۔ماسکو میں پاکستان کے سفارتخانے نے پاکستان کی 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

رشین فیڈریشن میں مقیم پاکستانیوں نے قومی نغمے بھی پیش کیے اور بچوں نے اسٹیج پر پرفارم کیا۔پرفارمنس کو حاضرین نے بہت سراہا جس میں روس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد، سفارت خانے کے ملازمین کے علاوہ پاکستان کے روسی دوست بھی شامل تھے

Advertisement
Advertisement