Advertisement

فٹ بال کے سپر سٹار نیمار کا سعودی عرب کے الہلال کلب کے ساتھ دو سال کا معاہدہ

برازیلی فارورڈ پلئیر کو دو سیزنز میں 160 ملین یورو ادا کئے جائینگے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 14th 2023, 11:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فٹ بال کے سپر سٹار نیمار کا سعودی عرب کے الہلال کلب کے ساتھ دو سال کا معاہدہ

پیرس سینٹ جرمین فٹ بال کلب کے سپر سٹار نیمار نے سعودی عرب کے الہلال کلب کے ساتھ دو سال کھیلنے کا معاہدہ طے کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیلی فارورڈ پلئیر کو دو سیزنز میں 160 ملین یورو ادا کئے جائینگے۔

فٹ بال سٹار کا اپنے کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ 2025 تک کا معاہدہ طے ہے۔ ابھی ان کی الہلال میں کھیلنے کے لئے ٹرانسفر فیس سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

31 سالہ نیمار نے چھ برس قبل 222 ملین یورو کے عوض بارسلونا سے پیرس سینٹ جرمین ٹرانسفر کیا تھا

Advertisement
Advertisement