دریائے ستلج اور گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے
تلوار پوسٹ کے مقام پر پانی کی سطح 12 فٹ بلند ہو چکی ہے


لاہور: ترجمان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے ہفتہ کو بتایا ہے کہ دریائے ستلج اور گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی سطح 23 فٹ بلند اور بہائو 2لاکھ 78ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق تلوار پوسٹ کے مقام پر پانی کی سطح 12 فٹ بلند ہو چکی ہے، فتح محمد پوسٹ کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ بلند ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں سے 80ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہیڈ اسلام کے مقام پر آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ دریائے ستلج میں سیلابی صورت حال کا انحصار ہریکے اور فیروز پور میں بہائو پر ہے، بھارت کی جانب سے 21اگست تک روزانہ کی بنیاد پر پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے ستلج سے ملحقہ انتہائی قریبی بستیاں خالی کرائی جا رہی ہیں،ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو فوڈ، شیلٹرز، ادوایات، بوٹس اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 18 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 15 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 20 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل



