شہریوں کا حکومت سے سرکاری قیمتوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ


لاہور: دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو پریشان کردیا ہے، اشیائے خوردنوش عوام کی پہنچ سے باہر ہونے لگی۔
مہنگائی زیادہ ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ دوکاندار اپنی مرضی سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں اور پرئس کنٹرول کمیٹیاں بھی حکوت کی مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد نہیں کرواتیں۔
ایک ہفتے میں چاول 12، لہسن 20، چینی6 روپے فی کلو بڑھ گئی، مرغی اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب فیصل آباد میں گندم کی فی من قیمت 4600سے بڑھ کر 4800 روپے ہوگئی، جس کے باعث چکی کا آٹا 125سے135 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔
ملتان شہر میں ایل پی جی 260 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی غائب ہیں جس کی وجہ سے دکاندار حضرات من پسند ریٹ پر گیس فروخت کررہے ہیں۔
یوٹیلیٹی سٹورزمیں بھی حکومت نے سبسڈی ختم کر دی ہے، سٹورزمیں آٹا، چینی اور دالیں دستیاب نہیں ہیں، شہریوں کے مطالبہ کرنے پر یوٹیلیٹی سٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ہماری نہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ ہم بجلی کے بل دیں یا ضرویات زندگی پورا کریں، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کم از کم سرکاری قیمتوں پرعمل درآمد تو یقینی بنائے۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 18 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 15 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 20 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 19 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 15 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago



