گلگت بلتستان پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں،مرتضیٰ سولنگی


نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے اور پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبریں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے اور پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ گلگت بلتستان میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز، کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔
Amidst misleading social media narratives and fake news, let's set the record straight.
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) September 3, 2023
Gilgit-Baltistan is experiencing peace and stability. Schools, colleges, markets, and roads are open, displaying a sense of normalcy. Peaceful protests do occur at times in reaction to some…
پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات صرف حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے طلب کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لئے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔
مرتضیٰ سولنگی نے مزید بتایا کہ محکمہ داخلہ نے امن و امان برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ ا ور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سی آر پی سی 1898 کی دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی ہے۔

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- an hour ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 days ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- an hour ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 20 hours ago




