Advertisement

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

امریکا کی سکستھ سیڈڈ کوکو گف نے ٹاپ 16 میچ میں سوئٹزرلینڈ کی کیرولین وزنائیکی کو شکست دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 5 2023، 6:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

نیویارک: رواں سال کےچوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

بیلاروس کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبالینکا، امریکا کی سکستھ سیڈڈ کوکو گف، جمہوریہ چیک کی مارکیٹا سمکووا، جمہوریہ چیک کی ہی کیرولینا موچووا، امریکا کی میڈیسن کیز،لٹویا کی جیلینا اوسٹا پینکو،چین کی ژینگ کن وین اور رومانیہ کی سورانا کرسٹیا اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ امریکا کے مشہور شہر نیویارک میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں بیلاروس کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبالینکا نے روسی حریف کھلاڑی ڈاریا سرجیوینا کو ہر اکر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

امریکا کی سکستھ سیڈڈ کوکو گف نے ٹاپ 16 میچ میں سوئٹزرلینڈ کی کیرولین وزنائیکی کو شکست دی،جمہوریہ چیک کی مارکیٹا سمکووانے پری کوارٹر فائنل میچ میں امریکی حریف کھلاڑی پیٹن میکنزی سٹرنز کو شکست دی،جمہوریہ چیک کی ہی کیرولینا موچووا نے ٹاپ 16 میچ میں چینی حریف کھلاڑی وانگ ژینیو کو مات دی،

Advertisement
Advertisement