Advertisement

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلوٹوتھ کے ذریعے نقل ،مزید افراد کی نشاندہی

ایٹا حکام کے مطابق ان امیدواروں پر یو ایم ایف کیسز بنائے گئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 2nd 2023, 2:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلوٹوتھ کے ذریعے نقل ،مزید افراد کی نشاندہی

خیبر پختونخواہ : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کر نے کے جرم میں ایٹا حکام نے مزید 134 مشکوک افراد کی نشاندہی کر دی ۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلو ٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے نقل کی گئی تھی ، نقل کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے جس پر نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختونخواہ حکومت نے سٹوڈنٹس کو گرفتار کر لیا تھا ۔

حکام نے بتایا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں پاس 3200 امیدواروں کے پرچے دوبارہ چیک کیے گئے، ان امیدواروں نے عددی سوالات حل کرنے کے لیے اضافی کام نہیں کیا تھا۔

ایٹا حکام کے مطابق ان امیدواروں پر یو ایم ایف کیسز بنائے گئے ہیں ۔

Advertisement