Advertisement

ملک بھر میں بجلی چوری میں ملوث 10ہزار افراد گرفتار

بجلی چوروں کے خلاف 23 ہزار 152 ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہیں جن میں سے 10 ہزار افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 2nd 2023, 4:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں بجلی چوری میں ملوث 10ہزار افراد گرفتار

بجلی چوروں کے خلاف حکومت نے 25 روز سے کریک ڈاؤن کررکھا ہے جس کے نتیجے میں 10 ہزار افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے ۔

بجلی چوروں کے خلاف 23 ہزار 152 ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہیں جن میں سے 10 ہزار افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔

لیسکو نے 3 ارب 85 کروڑ روپے کی ریکوری کی جبکہ ہیسکو 2 ارب 69 کروڑ ، پیسکو نے 2 ارب 42 کروڑ روپے بجلی چوروں سے موصول کیے اور ان کو جرمانے بھی کیے ،گیسپکو میں مزید 34 بجلی چور پکڑ کر 11 کروڑ 31 لاکھ روپے جرمانہ کیا ۔

لیسکو کے مطابق بجلی چوری میں 10 ہزار 8 سو 92 افراد پکڑے گئے ، بجلی چوروں کے 24 گھنٹوں میں 754 کنکشنز منقطع کیے گئے جبکہ 13 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔

Advertisement