ہندوستان میں کینیڈا کے 62 سفارت کار ہیں اور ہندوستان نے کہا تھا کہ کل 41 کو کم کیا جائے

بھارت نے کینیڈا کو 10 اکتوبر تک اپنے 41 سفارت کاروں کو وطن واپس بلانے کا نوٹس دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کینیڈا کے اس شبہ پر سخت کشیدہ ہو گئے ہیں کہ بھارتی حکومت کے ایجنٹس کا کینیڈا میں جون میں سکھ علاحدگی پسند رہنما اور کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں کردار تھا جسے ہندوستان نے دہشت گرد قرار دیا تھا۔
بھارت نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ہندوستان نے ان41 سفارت کاروں کا سفارتی استثنیٰ منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے جو 10 اکتوبر کے بعد رہ جائیں گے۔
ہندوستان میں کینیڈا کے 62 سفارت کار ہیں اور ہندوستان نے کہا تھا کہ کل 41 کو کم کیا جائے۔ ہندوستان اور کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے اس خبر پر تبصرے کی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ اس سے قبل کینیڈا میں ہندوستانی سفارت کاروں کے خلاف تشدد کی فضا اور ڈرانے دھمکانے والا ماحول تھا جہاں سکھ علیحدگی پسند گروپوں کی موجودگی نے نئی دہلی کو تنگ کر رکھا ہے۔
کینیڈا نے سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں مبینہ طور پر بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات کرتے ہوئے ایک اعلٰی بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کر دیا تھا۔ بھارت نے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے جوابی اقدام کے طور پر کینیڈین سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
بھارت میں سکھوں کی خالصتان تحریک کی حامی شاخ سے منسلک رہنے والے عہدیدار ہردیپ سنگھ نجر کو رواں سال 18 جون میں برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گوردوارے کے اندر موجود تھے۔
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 10 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 16 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- a day ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 16 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- a day ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago




