فردوس عاشق ا عوان نے کہا کہ پارٹی کا فیصلہ ہے جو پارٹی رہنما عوامی مہم شروع کیے ہوئے ہیں انکو ورکرز کنونشن اور رابط مہم میں جوڑا جائے۔


تفصیلات کے مطابق ترجمان استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی پاکستان کو معاشی اور سیاسی محاذ پر استحکام دینے کے لیے وجود میں آئی ہے، اس جماعت کی قیادت اپنے حلقے میں منتخب نمائندوں کی شکل میں عوامی روابط میں مصروف عمل تھی، پارٹی کا فیصلہ ہے جو پارٹی رہنما عوامی مہم شروع کیے ہوئے ہیں انکو ورکرز کنونشن اور رابط مہم میں جوڑا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیاست عوام کو مستحکم کرنے کے لیے ہوگی، ہم سیاسی جماعتوں کو ایک رخ دینے والے ہیں، ہماری واحد جماعت ہے جو آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے جارہی ہے، 13 اکتوبر کو جھنگ میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں، جھنگ میں استحکام پاکستان پارٹی سیکرٹریٹ کا افتتاح کریں گے، سیاست کا میدان سجنے جارہا ہے جہاں دیگر سیاسی جماعتیں طاقت شو کررہی ہیں وہاں استحکام پاکستان پارٹی بھی سیاسی پنجہ آزمائی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دو عوامی اجتماعات کیے ایک چونیاں اور ایک پاکپتن میں کیا ہے، دونوں اجتماع عوام کی داد رسی کے لیے کیے گئے تھے، ہمیں اپنے سیاسی مقاصد کو میڈیا اور عوام کے سامنے لانا ہے، استحکام پاکستان پارٹی نے عوام جو مہنگائی اور بجلی بلوں اور پیٹرول بم کے ستائے ہیں انکو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔
ا

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 6 گھنٹے قبل

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- 5 گھنٹے قبل

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد
- 6 گھنٹے قبل

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- 3 گھنٹے قبل

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 5 گھنٹے قبل




