Advertisement
پاکستان

افغان محافظ کی چمن بارڈر پر فائرنگ ،2پاکستانی شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر باب دوستی پر تعینات افغان محافظ نے پاکستان سے افغانستان جانے والوں پر فائرنگ کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اکتوبر 5 2023، 2:19 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغان محافظ کی چمن بارڈر پر فائرنگ ،2پاکستانی شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر باب دوستی پر تعینات افغان محافظ نے پاکستان سے افغانستان جانے والوں پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ افغان محافظ نے بلااشتعال فائرنگ پیدل جانے والوں پر کی جس کے نتیجے میں 12 سال کے بچے سمیت دو پاکستان شہری شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوجیوں نے ارد گرد عوام کے ہونے کے باعث اشتعال انگیزی سے گریز کیا اور کسی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے کوئی فائرنگ نہیں کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنے سکیورٹی اہلکاروں کو کنٹرول کرے گی اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کے اقدام کرے گی، پاکستان مثبت اور تعمیری دوطرفہ تعلقات میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے  جبکہ زخمی ہونے والوں کو بھی اسپتال مرہم پٹی کے لیے بھیج دیا گی ہے جہاں وہ زیر علاج ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement