Advertisement

نیشنل ٹی 20کپ کا میلہ 24 نومبر سے سجے گا

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں 18 ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 5th 2023, 1:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیشنل ٹی 20کپ کا میلہ 24 نومبر سے سجے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 24 نومبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں 18 ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں لاہور ریجن (وائٹ)، پشاور ریجن، کراچی ریجن(بلیو)، لاڑکانہ ریجن اور کوئٹہ ریجن شامل ہیں۔

گروپ بی میں کراچی ریجن (وائٹ)، اسلام آباد ریجن، حیدر آباد ریجن، ڈیرہ مراد جمالی ریجن اور لاہور ریجن (بلیو) کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔ گروپ سی میں راولپنڈی ریجن، ایبٹ آباد ریجن، فیصل آباد ریجن اور بہاولپور ریجن جبکہ گروپ ڈی میں ملتان ریجن، سیالکوٹ ریجن، فاٹا ریجن اور مقابلہ آزاد جموں کشمیر ریجن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ 24 نومبر کو این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں لاہور ریجن (وائٹ) کا مقابلہ پشاور ریجن سے اور کراچی ریجن(بلیو) کا مقابلہ لاڑکانہ ریجن سے ہوگا۔

یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کراچی ریجن (وائٹ) کا مقابلہ اسلام آباد ریجن سے ہوگا جبکہ حیدر آباد ریجن اور ڈیرہ مراد جمالی ریجن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں راولپنڈی ریجن اور ایبٹ آباد ریجن کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا جبکہ فیصل آباد ریجن اور بہاولپور ریجن کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس کراچی میں ملتان ریجن کا مقابلہ سیالکوٹ ریجن سے اور فاٹا ریجن کا مقابلہ آزاد جموں کشمیر ریجن سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچز یکم دسمبر سے کراچی میں شروع ہوں گے۔

Advertisement
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 2 days ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • a day ago
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 2 days ago
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 3 days ago
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 3 days ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 20 hours ago
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 3 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 2 days ago
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 days ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • a day ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 21 hours ago
Advertisement