اطالوی ٹینس سٹار کا 2019 کے بعد اس طرح کا پہلا ٹورنامنٹ ہے


بیجنگ: اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے عمدہ کارکردگی کی بدولت روسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف کو فائنل میں ہرا کر چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اطالوی فاتح کھلاڑی جینک سنر نے اس سے قبل ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ہسپانوی کارلوس الکاراز کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔
جمعرات کو مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل رائونڈ میں جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف کو ٹائی بریک پر 6-7(2-7) اور 6-7(2-7) سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
اطالوی ٹینس سٹار کا 2019 کے بعد اس طرح کا پہلا ٹورنامنٹ ہے جو انہوں نے جیتا ہے۔اس فتح کے بعد جینک سنر کے کیریئر اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ رواں سیزن میں انہوں نے تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔جینک سنر نے دوگھنٹے کے مقابلے کے بعد حریف روسی ڈینیئل مدویدیف کو شکست دی۔

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- ایک دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- ایک دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- ایک دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل




