Advertisement
پاکستان

پاک امریکہ تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے کر جانا اولین ترجیح ہے ، مسعود خان

دونوں ممالک دہائیوں پر محیط اپنے تعلقات میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 5th 2023, 2:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک امریکہ تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے کر جانا اولین ترجیح ہے ، مسعود خان

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور انہیں اعلی سطح پر لے جانا اولین ترجیح ہے۔

ا ن خیالات کااظہار مسعود خان نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ کے فارن سروس انسٹی ٹیوٹ میں اردو زبان اور پاکستانی ثقافت کی تربیت حاصل کرنے والے امریکی فارن سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مسعود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقائی استحکام اور مضبوط اقتصادی شراکت داری کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی دونوں ممالک کی بنیادی ترجیح ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے اور غیر سیکیورٹی شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں تعینات ہونے والے امریکی سفارت کاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی سفارتی صلاحیتوں اور مہارت کو عوامی روابط استوار کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے برے کار لائیں۔

سفیر پاکستان نے امریکی سفارتکاروں سے اردو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک دہائیوں پر محیط اپنے تعلقات میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اب آپ اس رشتے کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ آپ کی کوششیں دونوں ممالک خصوصا پاکستان اور امریکہ کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لائیں گی۔

انہوں نے زور دیا کہ نامزد سفارتکار عوامی سفارتکاری کے ذریعے دونوں ممالک کے حوالے سے باہمی غلط فہمیوں اور بدگمانیوں کو دور کرنے کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں۔

مسعود خان نے کہا کہ تعلیمی تعاون دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم جزو ہے جس نے ہمارے لوگوں کے درمیان مضبوط بندھن پیدا کیا اور پاکستان کے نوجوانوں کو دونوں ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنے میں مدد کی۔

مسعود خان نے39000 پر مشتمل امریکی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل پاکستانی طلبا کے ایک مضبوط نیٹ ورک کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف ہر سال ایک ہزار پاکستانی طلبا کو امریکہ لانا ہے تاکہ وہ اعلی تعلیم میں امریکی مہارت سے مستفید ہو سکیں۔

اس موقع پر شمال مشرقی ایشیائی زبانوں کی نگران محترمہ تبسم سہیل نے سفیر پاکستان کو اردو زبان اور ثقافت کے کورس کے بارے میں بریفنگ دی جو نامزد امریکی سفارت کاروں کے لیے لازمی ہے۔

قبل ازیں سفیر پاکستان کی فارن سروس انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر ایمبیسیڈر جوآن پولاسچک ملا قات ہوئی جنہوں نے سفیر پاکستان کو سفارتکاروں کے لئے مختلف تربیتی پروگراموں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔
 
Advertisement
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 5 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 2 دن قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 3 دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 3 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • ایک دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • ایک دن قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 2 دن قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • ایک دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • ایک دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
Advertisement