عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر پی سی بی نے سابق کپتان کو خراج تحسین پیش کیا


عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر پی سی بی نے سابق کپتان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پی سی بی کی جانب سے عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے میچ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں سابق کپتان کی ماضی کی ایک شاندار اننگ شیئر کی گئی ہے۔
3,807 runs and 362 wickets in 88 Tests ?
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2023
3,709 runs and 182 wickets in 175 ODIs ⚪️
1992 @cricketworldcup winning captain ?
Member of the PCB Hall of Fame ✨
Happy birthday to Imran Khan! pic.twitter.com/hE9MkWRUSx
اپنے کیریئر میں عمران خان نے 88 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں انہوں نے 362 وکٹیں حاصل کیں اور 3 ہزار 807 رنز بنائے اس کے ساتھ 175 ایک روزہ میچز میں 182 وکٹیں حاصل کرکے 3 ہزار 709 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ پاکستان 1992 کا ورلڈ کپ بھی عمران خان کی قیادت میں جیتا۔عمران خان پی سی بی کے ہال آف فیم کے ممبر بھی ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں عمران خان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف فیصل آباد میں 1986 کی ایک اننگز دیکھائی گئی ہے۔ جس میں عمران خان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 61 رنز کی اننگز کھیلی اور 1 وکٹ بھی حاصل کی۔ دوسری اننگز میں عمران خان نے 23 رنز کی اننگز کھیلی اور 4 وکٹیں حاصل کی۔
On Imran Khan's birthday, revisit his all-round heroics against the West Indies in the Faisalabad Test in 1986.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2023
Scorecard: https://t.co/l7z6SVPi6m#FromThePCBArchives pic.twitter.com/pABHdjaK7A
اس میچ میں پاکستان کی پہلی 5 وکٹیں 37 کے مجموعی رنز پر گر گئی تھی جس کے بعد اس وقت کے قومی ٹیم کے کپتان عمران خان نے ٹیم کو سنبھالا اور قومی ٹیم کا اسکور 159 تک لے گئے۔اس میچ میں وسیم اکرم کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا تھا

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 12 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 9 hours ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 8 hours ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 14 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 13 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago




