ہمیں ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا، نگران وزیر اطلاعات
ہم ترقی پسند، جمہوری اور پرامن قوم کے طور پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، مرتضیٰ سولنگی


نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ہم ترقی پسند، جمہوری اور پرامن قوم کے طور پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ہمیں ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا.
نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے انسٹیٹوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز میں ’خطے میں امن، سلامتی اور اس سے آگے: پاکستان کا کردار‘ کے موضوع پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کو بھول کر ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا، ہمیں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا ہوگا۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم ایک ایسی قوم بننا چاہتے ہیں جو اپنے لوگوں کی دیکھ بھال کرنا جانتی ہو اور اپنے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دے۔ دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان جاری محاذ آرائی سے بچنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔ حکومت اپنے عوام اور ملکی معیشت پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ ہمارے چین اور ایران کے ساتھ تعلقات پہلے ہی اچھے ہیں جبکہ ہم اپنے دیگر ہمسایوں کے ساتھ بھی بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مشرق وسطیٰ کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں، تیل کی دولت سے مالا مال ان ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ عملی طور پر بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کے باوجود اب تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی قریب میں ہماری سرزمین پر 24 خودکش حملے ہوئے جن میں سے 14 افغان شہریوں نے کئے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے مسائل کے باوجود ہم پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت پاکستان نے حال ہی میں معیشت کو مضبوط بنانے، تجارت کو فروغ دینے اور تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لئے ایس آئی ایف سی کے تحت متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، ہماری تمام تر توجہ معیشت اور تجارت پر مرکوز ہے۔

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- ایک دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 8 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 3 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- ایک دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- ایک دن قبل
