Advertisement
پاکستان

21اکتوبر سے پاکستان کے اچھے دن واپس آ رہے ہیں ،مریم نواز

مریم نواز نے مائینوریٹی ونگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اقلیتی برادری اور اکثریتی برادری میں کبھی امتیاز نہیں برتا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اکتوبر 6 2023، 4:21 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
21اکتوبر سے پاکستان کے اچھے دن واپس آ رہے ہیں ،مریم نواز

اقلیتی بینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےمسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر  مریم نواز نے کہا کہ ملک سے جب سے نواز شریف کو نکالا تو خوشحالی بھی نکل گئی ۔

مریم نواز نے مائینوریٹی ونگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اقلیتی برادری اور اکثریتی برادری میں کبھی امتیاز نہیں برتا ، انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبرکو نوازشریف پاکستان آ رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ہی اس وقت ملک کو اس مشکل ترین حالات سے نکال سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ تما م سازشی کردار اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں ، کہا کہ اقلیتی برادری کےرنگ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں سارے کام چھوڑ کر ملک کی خدمت کرنی چاہیے ۔

سانحہ جڑانوالہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement