چین کے سفیرنے اقتصادی اصلاحات اورمعیشت کے احیاء نواوربحالی کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔


نگران وزیر خزانہ محصولات واقتصادی امورڈاکٹرشمشاداخترنے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان پائیدار متحرک وفعال اوروقت کی آزمائش پرپورااترنے والے دوستانہ تعلقات اورکثیرالجہتی شراکت داری قائم ہے، حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پروگرام کوکامیابی سے مکمل کرنے میں پرعزم ہے اوراس مقصد کیلئے مضبوط اقتصادی گورننس کویقینی بنایا جارہاہے۔
وزیرخزانہ نے جیانگ ژائی ڈونگ کو پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیرکے طورپرتعیناتی پرانہیں مبارکباد دی اوردونوں ممالک کے درمیان پائیدار، متحرک وفعال اوروقت کی آزمائش پرپورااترنے والے دوستانہ تعلقات کوسراہا۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کے حوالہ سے حکومت کے غیرمتزلزل عزم کااعادہ بھی کیا۔ نگراں وزیرخزانہ نے مختلف شعبوں میں بیش قیمت معاونت فراہم کرنے پرچین کاشکریہ بھی اداکیا۔ اقتصادی اصلاحات کیلئے حکومت کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے ڈاکٹرشمشاداخترنے کہاکہ قومی معیشت کے احیاء نو کیلئے یہ اصلاحات ضروری ہے۔
انہوں نے چینی سفیرکوبتایا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پروگرام کوکامیابی سے مکمل کرنے میں پرعزم ہے اوراس مقصد کیلئے مضبوط اقتصادی گورننس کویقینی بنایا جارہاہے۔ چین کے سفیرنے اقتصادی اصلاحات اورمعیشت کے احیاء نواوربحالی کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے پاکستان کیلئے چین کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیاگیا اورعلاقائی رابطوں اوراقتصادی ترقی کے تناظرمیں ان منصوبوں کی تزویراتی اہمیت پرروشنی ڈالی گئی۔فریقین نے اقتصادی خوشحالی اورترقی کوفروغ دینے کیلئے چین اورپاکستان کے درمیان کثیرالجہتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 4 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 7 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 6 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 8 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 3 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 7 گھنٹے قبل












