سرکاری حکام کے مطابق صوبے بھرمیں مجموعی طور پر 9 لاکھ 56 ہزار 720 افغان مقیم ہیں


خیبرپختونخوا حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاون تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سرکاری حکام کے مطابق صوبے بھر میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 56 ہزار 720 افغان مقیم ہیں، بندوبستی اضلاع میں 2 لاکھ 85 ہزار 608 جب کہ 22 ہزار 39 افغان قبائلی اضلاع میں موجود ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مقیم 6 لاکھ 48 ہزار 968 افغان مہاجرین کے پاس رجسٹریشن کارڈ موجود ہے جب کہ 105 افغان مہاجرین مساجد میں پیش امام ہیں۔رپورٹ کے مطابق 3 ہزار 911 افغان مہاجرین کو مختلف جرائم میں گرفتار کیا گیا ،جب کہ 597 افغان نے غیر قانونی طور پر پاکستان کی قومی شناخت کارڈ بنانے کی بھی تصدیق کی جنہیں فوری منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی،رواں سال 1 لاکھ 16 ہزار 418 افغان کو ویزے جاری کئے گئے ہیں تاہم افغان مہاجرین کے کاروبار اور جائیداد سے متعلق کوئی مستند معلومات موجود نہیں ہے۔
یو این ایچ سی آرکے مطابق پاکستان میں 21 لاکھ 80 ہزار افغان مہاجرین قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں اور 07-2006 کی مردم شماری کے مطابق اس میں 13 لاکھ افراد شامل ہیں جن کے پاس رجسٹریشن کارڈز کا ثبوت ‘پی او آر’موجود ہے جبکہ 2017 کی رجسٹریشن کے بعد مزید 8 لاکھ 80 ہزار کو افغان سٹیزن کارڈز جاری کیے گئے ۔یو این ایچ سی آر’کے مطابق افغانستان میں اگست 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے تقریبا 6 لاکھ سے 8 لاکھ افغان شہری پاکستان آئے، ان میں سے کچھ کے پاس درست ویزے تھے، جو اب ختم ہو چکے ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کا طویل عرصے سے ایجنڈا ہے، خاص طور پر دسمبر 2014 میں نیشنل ایکشن پلان بنے کے بعد، منصوبے بنائے گئے اور حکمت عملی مرتب کی گئی، تاہم انسانی اور مالی وسائل کے ساتھ قابل عمل لاجسٹک منصوبہ تیار کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 12 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- ایک دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- ایک دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل
