Advertisement
علاقائی

بلوچستان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،5دہشت گرد ہلاک ،میجر اور حوالدار شہید

دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے گھیر رکھا تھا دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اکتوبر 10 2023، 4:07 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،5دہشت گرد ہلاک ،میجر اور حوالدار شہید

سیکیورٹی فورسز کا ضلع ژوب کے علاقے میں آپریشن کیا گیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے کمانڈر میجر سید علی رضا اور حوالدار نثار احمد شہید ہوگئے ۔

دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے گھیر رکھا تھا دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا ۔

فائرنگ کے تبادلے میں 5 دیشت گرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ آپریشن کے کمانڈر میجر سید علی رضا بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ۔

میجر کمانڈر سید علی رضا کا تعلق سرگودھا جبکہ حوالدار نثار احمد کا تعلق وہاڑی سے بتایا جا رہا ہے ۔

یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع ژوب میں آ پریشن کیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement