ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ


نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے ایم ڈی کیٹ 2023 نتائج منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لیا جائےگا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کو ٹیسٹ میں نقل کی انکوائری کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں 6 ہفتوں میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرانے کا حکم دیا تھا۔
میڈیکل کالجز داخلہ ٹسٹ میں جدید ٹیکنالوجی بلیو ٹوتھ کے ذریعے بڑے پیمانے پر نقل کیسز سامنے آنے کے بعد ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ سے متعلق فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے 6 ہفتوں میں دوبارہ ٹیسٹ منعقد کرانے کا حکم جاری کیا۔
میڈیکل کالجز انٹری ٹسٹ 6 ہفتوں کے اندار دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹسٹ منعقد کرنے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ جی آئی ٹی نے بڑے پیمانے پر نقل کو بے نقاب کیا، جس کے بعد حکومت نے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 21 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 19 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل



