جیکب آباد میں سیلاب سے متاثرہ سکول کا افتتاح


پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ گزشتہ سال آنے والے تباہ کن سیلاب سے بچے اور سکول خاص طور پر شدید متاثر ہوئے، گزشتہ برس کے سیلاب کے بعد سے میرا سندھ کا یہ چوتھا دورہ ہے، ہم یہاں ترقی اور خوشحالی کیلئے آپ کے وژن میں معاونت کے حوالے سے پرعزم ہیں۔
گورنمنٹ ہائی سکول آدم خان پنہور جیکب آباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے افتتاحی تقریب میں شمولیت پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ یوایس ایڈ کے سندھ بنیادی تعلیم پروگرام کی اعانت سے تعمیر ہونے والایہ 100واں سکول ہے، اس پروگرام کا مقصد عوام کو معیاری تعلیم کے حصول تک رسائی فراہم کرنے کیلئے جیکب آباد سمیت صوبہ سندھ کے دس اضلاع میں 106 جدید سکولوں کا قیام ہے۔
100 Schools Strong! By 2024, 80,000 boys and girls in Sindh will be studying in 106 climate-resilient schools built with the support of USAID’s Sindh Basic Education Program. 1/2 pic.twitter.com/SRQuCSZWjk
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) October 10, 2023
انہوں نے کہا کہ یہ سکول ایک ایسی سہولت ہے جو نہ صرف بحالی بلکہ تعمیر نو کیلئے سندھ کےساتھ ہمارے اشتراک کی غماز ہے، یہ سکول سے بڑھ کر بھی کچھ ہے، یہ ضرورت کے وقت مقامی آبادی کیلئے سیلاب سے پناہ گاہ کا کام دے گا، اس کے علاوہ یہ والدین اور مقامی آبادی کے باہمی روابط کیلئے ایک پلیٹ فارم بھی ہے، سکول میں کمپیوٹر، سائنس لیبارٹری اور فرنیچر سے آراستہ نئے کلاس روم جیسی جدید سہو لیات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے قائم کیے جانے والے یہ ایک سو چھ سکول 2024تک 80 ہزار سے زیادہ بچوں اور بچیوں کو معیاری تعلیم فراہم کریں گے، اور ان تمام سکولوں کی بنیاد اسی ماڈل پر رکھی گئی ہے۔
امریکی سفیر نے گرم جوش استقبال اور مہمان نوازی پر صدر مدرس ، اساتذہ اور طالب علموں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں شراکت داری، رہنمائی اور معیاری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے کے حوالے سے وزیر تعلیم سندھ اور سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی مخلصانہ کوششوں پر ان کا مشکور ہوں۔ انہوں نے ادارے کے قیام کو ممکن بنانے والے تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ وسیع تر آبادی کی اجتماعی بھلائی کی خاطر اس نئے ادارے کو بروئے کار لائیں

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 19 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 20 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 17 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل




