Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ قانونی قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کےخلاف تمام درخواستیں مسترد کردیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 11 2023، 11:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ قانونی قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کےخلاف تمام درخواستیں مسترد کردیں ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ اس کا فیصلہ 10/5 سے کیا گیا ہے ، سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف تمام درخواستیں خارج کرتے ہوئے اس کو قانونی قرار دے دیا ۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ دس پانچ کے تناسب سے ایکٹ کو برقرار رکھا جاتا ہے ، قانون میں اپیل کی ماضی والی شق آٹھ سات سے مسترد کر دی گئیں ۔

فل کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ایکٹ کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوگا ، سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف 5 سماعتیں کی ہیں ۔

یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ 5:30 تک ملتوی کیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement