نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں بین الاقوامی سوشل سائنسز کانفرنس کا آغاز
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ قرآن ہمیں تعلیم کی تاکید کرتا ہے اور علم حاصل کرنا مرد و عورت پر فرض ہے ۔


نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے زیر انتظام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔
کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد تھے جبکہ کی نوٹ سپیکر وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) محمد جعفر، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر شہزاد منیر ،پرو ریکٹرز، ڈینز ، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجو دتھی۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قرآن ہمیں تعلیم کی تاکید کرتا ہے اور علم حاصل کرنا مرد و عورت پر فرض ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انسان سازی اور انسانی سائیکالوجی قرآن کے مضامین میں سے ہیں، ہمیں مل جل کر رہنا سکھایا گیا ہے اور علم کے ذریعے سے اپنی پہچان اور مقام کے تعین کا درس دیا گیا ہے، آج کے دور کی ضرورت ہے جدید علوم سیکھیں اور علم اور انفارمیشن کے درمیان فرق کو سمجھیں تا کہ دنیا میں مقام پیدا کر سکیں ،قومی شاعر علامہ اقبال نے بھی اپنے اشعار سے ہمیں سمجھانے کی کوشش کی ہے۔
وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں کانفرنس کے موضوع بارے تفصیل سے آگاہ کیا ۔ آخر میں ریکٹر نمل نے مہمان خصوصی اور تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ کانفرنس کے دوران مفید اکیڈمک تبادلہ خیال ہو گا اور ٹھوس تجاویز سامنے آئیں گی۔ اس کانفرنس میں آن لائن شرکاء امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اورملائیشیا سے شرکت کریں گے۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 12 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 12 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 12 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 13 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 12 گھنٹے قبل
