انگلینڈ :انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹیڈ کو 4 گول سے شکست دے دی ، رابرٹ فرمینو نے دو گول اسکور کیے۔

تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول اور مانچسٹر یونائیٹڈ آمنے سامنے تھے، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، مانچسٹر یونائیٹڈ کو پہلی کامیابی برنو فرنانڈس کے ذریعے ملی جنہوں نے پہلا گول کر کےاپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
فرنانڈس کے گول کے کچھ ہی منٹ بعد لیور پول کی جانب سے جوٹا نے گول کر کے میچ برابر کردیا، رابرٹ فرمینونے دو مزید گول کر کے لیور پول کی برتری کو تین ایک کردیا۔دوسرے ہاف میں مارکس رشفورڈ نے گول کر کے میچ کا اسکور تین دو کر دیا، محمد صلاح نے لیور پول کی جانب سے چوتھا گول کر کے ٹیم کی جیت یقین میں بدل دی ۔
خیال رہے کہ لیورپول یہ میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگئی ہے ، اولڈ ٹریفورڈ پرلیورپول کی 7 سال میں یہ پہلی فتح ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 15 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 13 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 8 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 14 گھنٹے قبل







