لاہورد: وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں نجی و سرکاری تمام تعلیمی ادارے 23مئی تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی 23 مئی تک بندش کو یقینی بنانے کے لیے صوبوں کو مراسلہ بھجوادیا۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بتایا کہ 18 مئی کو سکولز کھولنےکے حوالےسے جائزہ اجلاس ہوگا، عوام کوروناایس اوپیز پرہرصورت عمل کریں۔
ANNOUNCEMENT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) May 14, 2021
All Public and Private Schools of Punjab will remain closed till May 23, 2021 due to COVID 19 situation. A review meeting will be held on May 18th, 2021. Please make sure to follow SOPs issued by the Government.
خیال رہے کہ وائرس کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کیاگیاتھا۔اس سے قبل کورونا وائرس کے پیش نظر وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ہنگامی بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس میں سکولز عید تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید48افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار384ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 73ہزار 220ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.19 فیصد رہی۔

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 14 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 15 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 15 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 9 hours ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 14 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago







