جی این این سوشل

پاکستان

ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جا رہا ہے

لاہور :فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کے لیے ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جا رہا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں آج  یوم فلسطین منایا جا رہا ہے
ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جا رہا ہے

تفصیلات کے مطابق یوم فلسطین منانے کی اپیل پاکستان علما کونسل نے کی تھی۔ یوم فلسطین ،     فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطینیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کے طور پر  منایا جا رہا ہے۔یوم فلسطین کے موقع پر ملک بھر میں فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کو اجاگر کیا جا رہا ہے جبکہ جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی طور پر فلسطین کی موجودہ  صورتحال پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔علمائے کرام فلسطین پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے آیندہ حکمت عملی پر بھی غور کریں گے ۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، فلسطینی صدر اور وزیراعظم نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔ عمران خان نے بے گناہ فلسطینیوں پرمظالم اور مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستانی قیادت مشکل وقت میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے فلسطینیوں کے حقوق اور ان کی منصفانہ جدوجہدکے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کااعادہ کیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں صیہونی فورسز کے تازہ حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 113 تک پہنچ گئی جن میں31 بچے بھی شامل ہیں۔

پاکستان

وزیر خارجہ15ویں اوآئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسحاق ڈار مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی،اسلامو فوبیا میں اضافے،دہشتگردی اور عالمی چیلنجوں بارے پاکستان کا موقف پیش کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ15ویں اوآئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کو گیمبیا کے شہر بانجول میں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی ) کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار 2 اور 3 مئی کو او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کےا جلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق یہ اجلاس مسلم امہ کے لیے ایسے مشکل وقت میں ہورہا ہے جب غزہ کے عوام مسلسل حالت جنگ میں ہیں۔یہ اسلامی ممالک کے سربراہان کے لئے ایک اہم موقع ہوگا جہاں وہ غزہ کی صورتحال پر غور کریں اور ایک مضبوط،اجتماعی اور متفقہ موقف اپنائیں۔

سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیر خارجہ غزہ میں حالیہ نسل کشی،بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بنیادی حق خودارادیت ،مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی،اسلامو فوبیا میں اضافے،دہشتگردی اور عالمی چیلنجوں بارے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اجلاس کے موقع پر نائب وزیر اعظم اجلاس میں شریک سربراہان اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم درآمد اسکیم کی چھان بین کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

 کمیٹی مکمل چھان بین کے بعد 2 ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم درآمد اسکیم کی چھان بین کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

وفاقی حکومت نے گندم درآمد اسکیم کی چھان بین کےلئے انکوائری کمیٹی بنا دی، کمیٹی شہباز شریف کے حکم پر بنائی گئی۔

انکوائری کمیٹی کی سربراہی جسٹس (ر) میاں مشتاق کریں گے۔

کمیٹی غیر ضروری طور پر گندم درآمد سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کی تحقیقات کرے گی۔

 کمیٹی مکمل چھان بین کے بعد 2 ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔ 

سیکرٹری فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے تصدیق کی ہے کہ کمیٹی نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے، کمیٹی وزارت تجارت اور نگران حکومت کے درآمدگی فیصلے کی جانچ بھی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم اور صدرمملکت کا پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین

مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم اور صدرمملکت کا پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین

محنت کشوں کےعالمی دن کےموقع صدرمملکت  آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےخصوصی پیغام جاری کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ محنت کشوں کی صحت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے،موجودہ مہنگائی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔

صدر مملکت آصف زرادی کا کہنا تھا کہ آج ہم مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پالیسیوں کے نفاذ میں ریاست کا اہم کردار ہے،ملکی ترقی کے لیے مزدوروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے انتھک کوششیں کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll