جی این این سوشل

پاکستان

سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، چیئرمین پیپلز پارٹی

انتخابات کا اعلان ہونا بہت بڑی کامیابی ہے اب 8 فروری کو الیکشن ہونے چاہئیں، بلاول بھٹو زرداری

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، چیئرمین پیپلز پارٹی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، انتخابات کا اعلان ہونا بہت بڑی کامیابی ہے اب 8 فروری کو الیکشن ہونے چاہئیں۔ بہتر ہوتا سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنی پڑتی، پیپلزپارٹی اگلی بار پھر حکومت بنائے گی۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب کے دوران سب نے مل کر کام کیا، پیپلزپارٹی کی کوشش رہی صحت کے شعبے عوام کے لیے مفت ہوں، مشکل وقت میں غریب عوام تک سہولتیں فراہم کیں۔

انتخابات کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، انتخابات کا اعلان ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، بہتر ہوتا کہ الیکشن کے لیے سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنی پڑتی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلئنگ فیلڈ نہیں ملی، اس الیکشن میں بھی کیسے لیول پلئنگ فیلڈ کی توقع کرسکتے ہیں، پیپلزپارٹی کی الیکشن مہم جاری ہے، میں نے الیکشن کمیشن کو تجویزدی تھی کہ تاریخ دے دیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اصولی طور پر ہر سیاسی جماعت کو لیول پلئنگ فیلڈ ملنی چاہیئے، پیپلزپارٹی اگلی بار پھر حکومت بنائے گی، تحریک انصاف کو کوئی تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب، اچھی بات ہوگی پی ٹی آئی بھی میثاق جمہوریت میں آئے، دیگر سیاسی جماعتوں کی مرضی ہے کہ اپنا بیانیہ کیا بنائیں، غیرقانونی غیر ملکیوں کے لیے قانون پر عمل ہونا چاہیئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہیں، مسئلہ کشمیر پر مختلف ممالک کے صدر اور وزیراعظم خاموش ہیں، ہم فلسطینیوں کی نسل کشی کو سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ہیں، مختلف ممالک میں لوگ غزہ کی صورتحال پر احتجاج کررہے ہیں۔ دنیا کے حکمران اسرائیلی بربریت پر خاموش ہیں لیکن عوام خاموش نہیں ہیں۔

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

 ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ ملکی مجموعی امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کو دورہ امریکہ پر اعتماد میں لیں گے۔

 ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ ملکی مجموعی امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج رات لندن سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال میں تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے 2022 میں شدید سیلاب کے حوالے سے پاکستان کے اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں پاکستان نے تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل اس مشکل وقت میں نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور نیپال کے عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی ضروری امداد کی پیشکش کے لیے تیار ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ، فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے اہم رہنما فتح شریف ابوالامین شہید

اسرائیل کی جانب سے لبنان کے مختلف شہروں پر فضائی بمباری مسلسل جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والوں حملوں  میں مزید 105 لبنانی جاں بحق ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی  جارحیت جاری ، فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے اہم رہنما فتح شریف ابوالامین شہید

لبنان میں ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے اہم رہنما فتح شریف ابوالامین شہید ہوگئے ۔

حماس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی حملے میں فتح شریف سمیت ان کےکچھ اہل خانہ بھی شہید ہوئے۔ 
لبنان میں رات گئے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں فلسطین کی ایک اور مزاحمتی تنظیم پاپولر فرنٹ کے بھی 3 اہم رہنما بھی مارے گئے۔    

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے لبنان کے مختلف شہروں پر فضائی بمباری مسلسل جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والوں حملوں  میں مزید 105 لبنانی جاں بحق ہوئے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آج کل صرف اقتدار کی جنگ ہے ، نوجوان کو روز گار نہیں دیا جا رہا ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب سیاست کے یہ حالات ہوں گے تو نوجوان کو روزگار کیسے ملے گا آج کل صرف اقتدار کی جنگ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آج کل صرف اقتدار کی جنگ ہے ، نوجوان  کو روز گار نہیں دیا جا رہا ، شاہد  خاقان عباسی

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اپنی جماعت سے پاکستان اور آئین کوبالاتر رکھا جب ہم ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے تھے اس کا مطلب تھا کہ آئین کی بالادستی ہو ملک کی پارلیمنٹ، اسمبلی اور کابینہ اتوار کے روز بھی آئینی ترمیم کے لیے بیٹھی رہی۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب سیاست کے یہ حالات ہوں گے تو نوجوان کو روزگار کیسے ملے گا آج کل صرف اقتدار کی جنگ ہے، الیکشن میں کیا ہوا سب کو معلوم ہے ،موجودہ حکومت چوری شدہ الیکشن کے تحت آئی ہے کیا چند افراد کو آئین کی ترمیم اور حکومت کرنے کا حق ہے ہمارے ساتھ بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا،ہم چاہتے ہیں ہمارے اندر کوئی ٹولہ نہ ہو۔
شاہد خاقان نے کہا کہ پاکستان کی سیاست گالم گلوج اور الزام تراشی کا نام ہے، عوام کی کوئی بات نہیں کرتا، صرف مفاد حاصل کرنے کے لیے قانون بنائے جاتے ہیں، کبھی سنا کہ پولیس نے کسی ملک میں احتجاج کیا ہوا، پولیس احتجاج کر رہی ہے کہ تخریب کاروں کے خلاف کارروائی کی اجازت دی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ 28ستمبر کو ملک میں کیا ہوا،یہاں عوام کو جلسوں سے نہیں حکومت سے تکلیف ہے 28 ستمبر کو راولپنڈی کی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ،موٹر وے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو مکمل بند رکھا گیا ،پشاور موٹر وے پر ریت کی دیواریں لگا کر اس کو بند رکھا گیا ،پی ٹی آئی نے جو کیا سارا ملک جانتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے 3 سال 8 ماہ میں کوئی کام نہیں کیا۔    

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll