تجارت
ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافہ
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 243 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 86 روپے مہنگا ہوا ہے
ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 243 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 86 روپے مہنگا ہوا ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے، ستمبر میں گھریلو سلنڈر 2 ہزار 879 روپے 10 پیسے کا تھا، ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے
پاکستان
بانی چیئرمین سمیت پارٹی قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ ٹیکسلامیں مقدمہ درج
مقدمےمیں دہشتگردی، اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی،کارسرکارمیں مداخلت،پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ ٹیکسلامیں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمےمیں دہشتگردی، اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی،کارسرکارمیں مداخلت،پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 14 رہنما اور 105 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما جاویدکوثر، راجہ بشارت،شہریار ریاض،راشدحفیظ، ناصر محفوظ، چوہدری امیر افضل و دیگر بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزمان نے پولیس کی سرکاری گاڑیوں پر حملہ کیا اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں پرڈنڈوں پتھروں اور پیٹرول بموں سے حملہ کیا۔
مقدمے کے مطابق ملزمان کےحملے سے پولیس اہلکار محمد افضل، سمن راجیش، محمد ریاض اور محمد رمضان شدید زخمی ہوئے، کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پرسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ریاست مخالف نعرے لگائے، عمران خان کوعدالتی احکامات پر جیل مینول سے ہٹ کرسہولیات، روابط اور ملاقاتوں کی اجازت دی گئی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران بانی پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کو تشدد کے لیے اکساتے رہے۔
علاقائی
کراچی ائیرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ ، 3 غیر ملکی جاں بحق، 10 افراد زخمی
دھماکےکی نوعیت کا تعین کرنے میں وقت لگے گا، ڈی آئی جی ایسٹ
کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب زوردار دھماکے سے 3 غیر ملکی جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق کراچی میں ائیرپورٹ سگنل کے قریب زودار دھماکا ہوا جس کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اظفرمہیسر نے کہا کہ دھماکےکی نوعیت کا تعین کرنے میں وقت لگے گا، دھماکےمیں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دھماکےکے بعد آگ لگنےسے نقصان ہوا ہے، جب تک فارنزک رپورٹ نہیں آتی مقامی پولیس کوئی بیان نہیں دےگی۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، وہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اطلاعات ہیں دھماکا آئی ای ڈی ہے، دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیرملکی شہری سوار تھے، دھماکا غیرملکیوں کے گاڑی گزرنے کے بعد ہوا، اسے آئل ٹینکر دھماکا نہیں کہا جا سکتا، سی سی ٹی وی اور دیگر ذرائع سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو فون کرکے ائیر پورٹ کی طرف آنے اور جانے والے راستے بحال رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کر کے رپورٹ دیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی آئی جی پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں۔
پاکستان
میانوالی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، ترجمان
میانوالی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں، محسن نقوی
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران چھڑپوں میں زخمی اہلکار عبدالحمید ڈم توڑ گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب
-
پاکستان 2 دن پہلے
دارلحکومت میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
شہریوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس پوری طرح تیار ہے ، آئی جی اسلام آباد