جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عرفان سعادت نے عہدے کا حلف لے لیا

جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے، جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں جج صاحبان کی تعداد 16 ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عرفان سعادت نے عہدے  کا حلف لے لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عرفان سعادت نے حلف اٹھا لیا۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔

تقریب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عرفان سعادت سے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان، اٹارنی جنرل اور وکلا شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے، جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں جج صاحبان کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کیا گیا تھا۔

 

پاکستان

وزیر اعظم لندن میں تین روز قیام کے بعد لوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان روانہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کے بیٹے سلیمان شہباز بھی موجود ہیں، پاکستان ہائی کمیشن کا سٹاف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ایئرپورٹ پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم لندن میں تین روز قیام کے بعد لوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان روانہ

وزیراعظم شہباز شریف لندن میں تین روز قیام کے بعد لوٹن ایئرپورٹ پہنچ گئے جہاں سے پاکستان روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کے بیٹے سلیمان شہباز بھی موجود ہیں، پاکستان ہائی کمیشن کا سٹاف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ایئرپورٹ پر پہنچ گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اپنے دورے کے دوران شہباز شریف نے لندن میں ایجوئر روڈ پر واقع اپنی رہائش گا پر قیام کیا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں سینئر صحافیوں سے ملاقات بھی کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 (آج رات 12 بجے) سے ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی

حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو ریلیف کا سلسلہ جاری ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.03 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لیٹر کمی کی گئی پیٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 (آج رات 12 بجے) سے ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 428روپے کی کمی سے 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050 روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 2653ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll