جی این این سوشل

کھیل

پاکستان ، نیوزی لینڈ ٹاکرا ، اہم مقابلہ آج

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان ، نیوزی لینڈ ٹاکرا ،  اہم مقابلہ  آج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج اہم میچ کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے قومی ٹیم کو اچھے مارجن کے ساتھ کیویز کو ہرانا لازمی ہوگیا۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ حسن علی کو اسامہ میر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے البتہ 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ اوور کاسٹ کنڈیشنز سے مشروط ہوگا۔

 

دنیا

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 190 سے تجاوز کر گئی

نیپالی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق مزید 30 افراد لاپتہ جبکہ 194 افراد زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپال میں  سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد  190 سے تجاوز کر گئی

نیپال میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 192 ہو گئی ہے۔

نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان رشی رام تیواڑی کے مطابق مزید 30 افراد لاپتہ اور 194 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 4,500 سے زیادہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور سکیورٹی فورسز متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 1,327 مکانات تباہ ہوئے ہیں اور ملک بھر میں 19 بڑی شاہراہیں مختلف حصوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں جنہیں کھولنے کے لئے سکیورٹی فورسز کو متحرک کردیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کا لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ، 24 گھنٹوں میں مزید 105 افراد شہید

اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج  کا  لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ، 24 گھنٹوں میں مزید 105 افراد شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق بیروت کے شہری علاقے میں رہائشی عمارت کو  بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع اور عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 105 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے 120 مقامات کونشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر بھی بڑا فضائی حملہ کیا گیا جس میں 4 یمنی شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بھاری جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے ہمراہ لبنان کی سرحد کی طرف پیش قدمی جاری ہے جس سے لبنان پر زمینی حملے کے خدشات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔

ادھر غزہ پر بھی اسرائیلی بربریت میں کمی نہ آسکی ہے، اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ سے بچنا ہوگا، یہ ضروری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سرگودھا میں اے ایس آئی کی گارڈ کے ہمراہ میٹرک کی طلبا سے مبینہ زیادتی

ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرگودھا میں اے ایس آئی کی گارڈ کے ہمراہ میٹرک کی طلبا سے مبینہ زیادتی

سرگودھا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی) اور اس کے گارڈ نے میٹرک کی طلبا کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کی رہائشی 14 سالہ میٹرک کلاس کی طالبہ سے تھانہ کوٹ مومن کے اے ایس آئی اور اس کے پرائیویٹ گارڈ نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کی رہائشی نادیہ میٹرک کی طالب علم ہے اس نے تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ میٹرک کی اسٹوڈنٹ ہے، اس کی عمر قریب 14 سال ہے، اس کے والد محمد مشتاق ولد محمد یار گوندل کو تھانہ کوٹ مومن کے اے ایس آئی محمد نواز نے 22 ستمبر کو گرفتار کرکے چرس کا مقدمہ درج کیا۔

اے ایس آئی محمد نواز اس کا ملازم احسان عرف سنی نے فون کر کے بلایا کہ کیس کے سلسلے میں بات کرنی ہے، جب وہ روڈ پر پہنچی تو زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا اور دھمکی دی کہ شور کیا تو جان سے جاؤ گی اور معظم آباد روڈ پر ایک مکان میں لے گئے، جہاں دونوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی ثابت ہوگئی جب کہ ڈی پی او نے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll