جواب میں فاتح ٹیم نے 23.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا کر مطلوبہ ہدف مکمل کرلیا اور میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی


پینتھرز نے چیمپیئنز ون ڈے کپ 2024 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں پینتھرز نے مارخورز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپیئنز ون ڈے کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
کوالیفائر میچ میں مارخور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم 36 اوورز میں محض 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سلمان آغا 52 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ افتخار احمد 39 اور نسیم شاہ 14 رنز کی اننگ کھیل سکے۔
پینتھرز کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 24 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد حسنین نے 3 اور علی رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں فاتح ٹیم نے 23.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا کر مطلوبہ ہدف مکمل کرلیا اور میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے عثمان خان نے ناقابل شکست 54 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ عمر صدیق 35 اور صائم ایوب 33 رنز بناسکے۔
مارخورز کی جانب سے عاکف جاوید، سلمان آغا اور زاہد محمود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 5 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل







